Cancer 2015

Cancer Horoscope in Urdu

Cancer Horoscope In Urdu

سیارہ : قمر
تاریخ : ۲۲ جون تا ۲۳ جولای
رنگ : سفید دودھیا
جواھر : پکھراج ؛ موتی ؛ زمرد ؛ عقیق
بہترین شریک حیات : عقرب ؛ حوت
ناموافق ساتھی : حمل ؛ جدی ؛ میزان
دن : پیر
عدد : ۲
حروف : ح ؛ ہ

اھم نکات :

سال ۲۰۱۵ کی حوالوں سے آپ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہوگا آغاز سال تا اگست خانہ مال میں مشتری کی منفی پوزیشن مالی تنگی کا باعث بن سکتی ہے۔ زحل جوکہ آپ کے ساتویں آٹھویں کا حاکم ہے جہاں آپ کے لیے کسی بہتر جاب کے حصول میں معاون ہوگا وہیں آپ کو صحت اور ظاہری دشمنوں کی جانب سے پریشانیوں میں مبتلا رکھے گا۔ پانچویں دسویں کا حاکم مریخ بھی امسال ہبوط زدہ رہتے ہوے آپ کے کیریر و روزگار اور بچوں کے حوالہ سے آپ کی مشکلات میں اضافہ کا باعث ہوگا۔

صحت :

آپ کے بیت الصحت کا حاکم ستارہ مشتری ابتداے سال تا ۱۲ گست حالت طرح میں رہتے ہوے آپ کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا رہے گا اپنی صحت پر توجہ دیں اور کسی بھی قسم کی الغرض سے گریز کریں ۲۱ نومبر کو آپ کے بیت الصحت میں عطارد کے آنے سے آپ کی صحت ایک کے بیت الصحت میں عطارد کے آنے سے آپ کی صحت ایک بار پھر خطرات سے دو چار ہوسکتی ہے اس بار آپ کو جسمانی کیساتھ روحانی ٹریٹمنٹ کی بھی ضرورت ہوگی کیونکہ آپ کے صحت بوجہ سحر متاثر ہونے کے قوی امکانات ہوں گا۔

منگنی شادی :

گزشتہ سالوں میں پانچویں زحل کی موجودگی کی وجہ سے آپ کی منگنی میں رکاوٹ رہی ہے امسال یہ رکاوٹ دور ہوچکی ہے امسال آپ کی نسبت طے پا جاے گی اس سلسلہ میں بہتر وقت کا انتخاب ضروری ہوگا ۲۰ فروری تا یکم اپریل ۹ اگست تا ۱۳ نومبر اس سال کا بہترین وقت ہو گا جبکہ یکم اپریل تا ۸ اگست اور ۱۳ نومبر تا آخر سال ایسی تقریبات سے قطی گریز کریں۔ وہ سرطان افراد جو تا حال رشتہ ازواج سے منسلک نہیں ہو سکے تھے اب ہو جایں گے آپ کی شادی مارچ تا اگست تاخیر کا شکار ضرورہوسکتی ہے مگر بالا آخر انجام پزیر ہوجاے گی۔

سماجی تعلقات :

آپ خود بھی ایک موڈی شخصیت ہیں اور آپ کے سماجی تعلقات سے منسوبہ ستارہ بھی ایک تیز رفتار ستارہ ہے اس طرح آپ کے سماجی تعلقات میں بھی تیزی سے تغیر پیدا ہوتا رہتا ہے امسال ۱۴ مارچ تا یکم اپریل ۲۵ جون تا ۹ اگست ۲۸ اگست تا ۳ نومبر ۲۱ نومبر تا ۱۱ دسمبر آپ کو خاص احتیاط سے کام لیتا ہوگا جزباتیت اور جلد بازی میں فیصلہ مت کریں آپ کی تلخ کلامی آپ کو سماجی طور پر تنہا کر سکتی ہے۔

اولاد انعامی انڈ لاٹری :

اس کالم کی ابتدا میں بے اولاد سرطان افراد کو اولاد کی مبارکباد سے کروں گا امسال آپ کو نوید مل سکتی ہے سرطان افراد کو یکم اپریل تا ۹ اگست اور ۱۳ نومبر تا آخر سال اپنے بچوں پر خاص توجہ دینا ہوگی وگرنہ مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ بالخصوص ۲۵ جون تا ۹ اگست آپ کو خاص تحمل اور صبر کا مظاہرہ کرنا ہوگا انعامی سکیموں کے خواہشمند افراد کے لیے ۲۰ فروری تا یکم اپریل اور ۹ اگست تا ۱۳ نومبر کا عرصہ موافق ہوگا۔

تعلیمی کیریر :

ابتدایء تعلیم حاصل کرنے والے سرطان بچوں کو امسال ۱۴ مارچ تا یکم اپریل اور ۲۸ اگست تا ۳ نومبر ۲۱ نومبر تا ۱۱ دسمبر ارتکاز کی کمی کا سامنا رہے گا۔ اعلی تعلیمات کے حصول میں کوشاں افراد کو بھی اس سال ۱۲ اگست تک بالعموم اور ۱۴ مارچ تا یکم اپریل بالخصوص مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے سال کا باقی عرصہ بہتر رہے گا۔

سفر :

امسال قریبی سفروں میں آپ کو اپنے سامان اور دستاویزات کا خاص خیال رکھنا ہوگا ۱۴ مارچ تا یکم اپریل ۱۵ اپریل تا ۲ می ۲۸ اگست تا ۳ نومبر خاص احتیاط کریں۔ بیرون ملک سفر کے خواہشمند افراد ۱۴ مارچ تا یکم اپریل سفر سے گریز کریں ان ایام میں ویزہ وغیرہ بھی اپلای نہ کریں مجموعی طور پر ۱۲ اگست تک آپ کے بیرون ملک سفر میں رکاوٹ نظر آ رہی ہے بعداز اگست حالات موافق ہوں گے۔

معیشت کیریر روزگار :

آپ کے کیریر روزگار کا حاکم ستارہ مریخ ابتداے سال تا ۲۰ فروری قدرے منفی پوزیشن میں ہوگا آپ کو محتاط روی اختیار کرنا ہوگی۔ ۲۰ فروری کو کیریر کا حاکم ستارہ اپنے ہی گھر آجانے سے آپ کے روزگار میں بہتری آ رہی ہے ان ایام میں کیریر کے حوالہ سے آپ کو آپ کو بہتر اپشنز ملیں گی متوقع طور پر آپ کو ترقی مل سکتی ہے۔

صدقہ :

ہر منگل ۹۰۰ گرام دال مسعور کسی مستحق کو دیں یا پرندوں کو ڈالیں۔

 

 Cancer Horoscope In Urdu