Gemini 2015

Gemini Horoscope in Urdu

Gemini Horoscope In Urdu

ستارہ : عطارد
تاریخ : ۲۲ می تا ۲۱ جون
رنگ : پیلا زرد
جواھر : زمرد؛ زبرجد؛ زردعقیق
بھترین شریک حیات : میزان؛ دلو
ناموافق ساتھی : سنبلہ؛ قوس؛ حوت
دن : بدھ
عدد : ۵
حروف :  ق؛ ک

اھم نکات :

گزشتہ کی نسبت یہ سال آپ کو قدر ے محتاط روی سے گزارنا ہوگا۔ آپ کے کیریر اور شراکتی ازدواجی تعلقات سے متعلقہ ستارہ مشتری وسط اگست تک وبال کے گھر رہتے ہوے آپ کی مشکلات میں اضافہ کرسکتا ہے امسال خانہ مال میں مریخ کا ہبوط مالی پوزیشن متاثر کرسکتا ہے۔ زحل کے ساتویں گھر آجانے سے آپ کی صحت اور ملازمت پر موجود دباو ختم ہوچکا امسال دیگر سیارگان آپ پرکیا اثرات مرتب کریں گے یہ اگلی سطور میں ملاحظہ کریں۔

صحت :

آپ گزشتہ ڈھای سال زحل کے بیت الصحت میں موجودگی کی وجہ سے آپکی صحت خراب کر رہا ہے اکثر لوگوں کی صحت بوجہ سحر متاثر ہوی ہے جن لوگوں نے اس کی روحانی تدارک کروالیا ہوگا وہ صحت یاب ہوں گے اور جن احباب نے تا حال ایسا نہیں کیا ان کی صحت ابھی بھی خراب ہے آپ کے بیت الصحت کا حاکم ستارہ مریخ امسال ۱۳ جنوری تا ۲۰ فروری حالت طرح میں رہتے ہوے صحت کو متاثر کرے گا ۲۰ فروری تا یکم اپریل صحت بہتری کی جانب جاے گی مگر اس کے بعد مریخ کے برج ثور میں چلے جانے سے آپ ایک بار پھر مشکل صورتحال میں پڑ سکتے ہیں ان ایام میں صحت کا خاص خیال رکھیں اسی طرح ۱۳ نومبر تا آخر سال بھی آپ کو خاص احتیاط کرنا ہوگی۔

منگنی شادی :

امسال آپ کی منگنی کے حوالہ سے اچھے برے دونوں طرح کے حالات کا سامنا رہے گا نومبر تک پانچوں راہوکی موجودگی منفی اثرات مرتب کرے گی مگر دوسری طرف پانچویں کا حاکم زہرہ ابتداے سال تا ۲۱ فروری ۱۸ مارچ تا ۱۹ جولای ۹ نومبر تا ۶ دسمبر بہتر پوزیشن میں رہتے ہوے آپ کی منگنی کی راہ ہموار کرتا رہے گا۔ آپ کے بیت الزوج میں ستارہ زحل ابتداے سال سے ہی موجود ہے یہ اس کے اوج یعنی عروج کا گھر ہے اس طرح آپ کی شادی کی راہ بھی ہموار ہو رھی ہے خاص کردہ جوزا افراد جو کسی بھی حوالہ سے دوسری شادی کے خواہشمند ہیں ان کے لیے مواقع بڑھ جایں گے ۱۵ مارچ تا ۲ اگست زحل کی رجعت آپ کی شادی میں رکاوٹ یا تاخیر کا باعث بن سکتی ہے۔

سماجی تعلقات :

جوزا افراد کے لیے ان کے سماجی تعلقات خاص اہمیت رکھتے ہیں آپ زندگی کے ہر شعبہ پر گفتگو کرنے کے شوقین ہیں اور ماہر بھی۔ آپ کے سماجی تعلقات ستارہ شمس کی پوزیشن سے متاثر ہوتے ہیں جوکہ ابتداے سال تا ۲۰ مارچ منفی پوزیشن میں ہوگا آپ کے تعلقات اپنے سسرالی عزیزوں سے اور کاروباری افراد کے ساتھ متاثر ہو سکتے ہیں ۲۱ مارچ تا ۲۱ اپریل آپ دوستوں کیساتھ تعلقات بڑھا رہے ہیں ۲۲ جون تا ۲۴ اگست کا عرصہ بھی سماجی حوالہ سے سال کے بہترین اوقات ہوں گے جبکہ ۲۸ اگست تا ۲۴ اکتوبر آپ کو اپنے سماجی تعلقات محتاط روی سے نبھانے ہوں گے ۔

اولاد انعامی بانڈ لاٹری :

امسال آپ کے بچوں میں ضد کا عنصر بڑھ جاے گا آپ کو کچھ لچک کا مظاہرہ کرنا پڑے گا بیت اولاد کا حاکم ستارہ زہرہ ۲۸ جنوری تا ۲۱ فروری شرفی گھر موجود رہتے ہوے بچوں کے حوالہ سے آسودگی فراہم کرے گا بے اولاد افراد کو اولاد کے متعاق خوشخبری مل سکتی ہے ۲۱ فروری تا ۱۸ مارچ آپ کے لیے مشکل صورتحال ہوگی اس طرح ۱۹ جولای تا ۹ نومبر اور ۶ تا ۳۱ دسمبر کا عرصہ بھی بچوں کے حوالہ سے کچھ بہتر نہ ہوگا ۹ نومبر تا ۶ دسمبر کا درمیانی عرصہ بچوں کے حوالہ سے بہتر ہوگا ۔ انعامی بانڈ میں دلچسپ افراد کے لیے ۲۱ جنوری تا ۲۱ فروری ۱۸ مارچ تا ۱۹ جولای ۹ نومبر تا ۶ دسمبر کا عرصہ بہتر ہوگا آپ کی خواہشات کی تکمیل ہوسکتی ہے۔

سفر :

آپ ایک بادی برج سے متعلق ہیں اور سفر کرنا پسند کرتے ہیں امسال بھی آپ کو کیء ایک نزدیکی سفر مل سکتے ہیں البتہ کچھ عرصہ ایسا بھی ہوگا کہ جب سفر سے گریز کرنا بہتر ہوگا ابتداے سال تا ۲۰ مارچ ۲۲ می تا ۲۰ جون ۲۴ ستمبر تا ۲۴ اکتوبر سفر سے گریز کریں بیرون ملک سفر کے خواہشمند افراد کے لیے ۲۱ جنوری تا ۲۰ فروری کا عرصہ قطی موافق نہ ہوگا اور ۱۵ مارچ تا ۲ اگست زحل کی رجعت کی وجہ سے رکاوٹ یا التوا کا سامنا ہوگا۔

تعلیمی کیریر :

ابتدای تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو سال کی پہلی سہہ ماہی اور ۲۲ می تا ۲۰ جون ۲۴ ستمبر تا ۲۴ اکتوبر مشکلات پیش آسکتی ہیں جبکہ اعلی تعلیم حاصل کرنے والے افراد کو پہلے دوماہ اور آخر جولای تک قدرے دشواری ہوگی باقی بہتر رہے گا تعلیمی حوالہ سے امسال آپ کو بیرون ملک سفر بھی مل سکتا ہے۔

معیشت کیریر روزگار :

امسال آپ کو اپنے کیریر روزگار کی جانب خصوصی توجہ دینا ہوگی آپ کے کیریر حاکم ستارہ ابتداے سال تا ۱۲ اگست وبال میں رہے گا جس سے آپ کے کیریر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اس کے علاوہ ۲۱ نومبر تا ۱۱ دسمبر بھی آپ کو ملے جلے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا جلد بازی میں فیصلہ نہ کریں دوسری طرف ۲۵ جون تا ۹ اگست خانہ مال میں مریخ کا ہبوط ہوگا جوکہ آپ کی جانب سے بھی متعلقہ ہے ان ایام میں جاب کی تبدیلی یا چھوڑنے کی غلطی ہر گز نہ کریں ذاتی کاروبار کرنے والے افراد کو بھی ان ایام میں اخراجات کی تیزی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدقہ :

ہر جمعرات کم از کم ۳ پاو بڑا گوشت کسی مستحق کو دیں یا جانوروں کو ڈال دیں۔

Gemini Horoscope In Urdu