Libra 2015

libra Horoscope in Urdu

Yearly Libra Horoscope in Urdu

سیارہ : مشتری
تاریخ : ۲۳ ستمبر تا ۲۳ اکتوبر
رنگ : نیلا ؛ زردی ؛ نارنجی
پتھر : ہیرا ؛ اوپل
بھترین شریک حیات : دلو ؛ جوزا
ناموافق ساتھی : جدی ؛ حمل
حروف : ر ؛ ت ؛ ط
دن : جمعہ

اھم نکات :

آپ کے لیے سال ۲۰۱۵ کی سب سے بڑی اور اہم خبریہ ہے کہ آپ کا ساڑھ سات سالہ مشکلات کا دور گزشتہ ۲۶ دسمبر کو ختم ہوچکا ہے اب آپ کی زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں آنا شروع ہوں گی گوکہ تبدیلی کا عمل بہت سست رفتار ہوگا مگر اندھیرا جتنا بھی گہرا ہو معمولی روشنی بھی اسے چیر دیتی ہے تیسرے چھٹے کا حاکم مشتری امسال گیارہویں اگست تک منفی پوزیشن میں رہتے ہوے خواہشات کی تکمیل میں رکاوٹیں کھڑی کرتا رہے گا۔ دیگر سیارگان کی افلا کی سیر آپ پر کس طرح اثر انداز ہورہی ہے نیچے دیکھتے ہیں۔

صحت :

آپ کے بیت الصحت کا حاکم مشتری گزشتہ سال سے حالت طرح میں رہتے ہوے آپ کی صحت کو متاثر کر رہا ہے اور ابتداے سال سے ہی رجعت میں رہتے ہوے مزید خرابی پیدا کر رہا ہے۔ اس پر مزید ستم ۱۴ مارچ تا یکم اپریل عطا ردکی چھٹے ہیوطی کیفیت ہوگی اب آپ کی صحت بوجہ سحر متاثر ہوسکتی ہے محتاط رہیں اور جسمانی کے ساتھ روحانی تدراک کی جانب بھی توجہ دیں۔ مشتری ۱۲ اگست تک حالت طرح میں رہتے ہوے آپ کی صحت کو متاثر کرتا رہے گا بعداز اگست حالات قدر ے بہتر ہوں گے۔

منگنی شادی :

ابتداے سال ۱۳ جنوری تک بوجہ شمس اول تو آپ کی منگنی کے امکانات انتہای کم ہوں گے اگر ایسا ہوا بھی تو بات زیادہ دیر چل نہ پاے گی۔ ۱۵ مارچ تا ۲ اگست پانچویں کا حاکم رجعت میں رہتے ہوے رکاوٹ پیدا کرتا رہے گا۔ بات آخری لمحات میں ختم ہو جاے گی بعداز اگست حالات بہتر ہوں گے آپ کی بات بن سکتی ہے۔ امسال آپ کی شادی ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں اس حوالہ سے ۲۰ فروری تا یکم اپریل ۹ اگست تا ۱۳ نومبر کا عرصہ موافق ہوگا بتاے گے عرصہ کے علاوہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے گریز کریں وگرنہ مابین علیحدگی ہوسکتی ہے۔

سماجی تعلقات :

میزان افراد کے لیے سماجی تعلقات خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ امسال اگست تک بلعموم اور ۹ اپریل تک بالخصوص آپ کو محتاط روی اختیار کرنا ہوگی۔ یکم اپریل تا ۱۳ می آپ کے مزاج میں تیزی کا عنصر غالب رہے گا۔ محتاط رہیں بعداز ۱۲ اگست آپ کے تعلقات بہتر رہیں گے امسال طالع میں میں راہوکی موجودگی آپ کو آپ کی خود اعتمادی میں اضافہ کر رہی ہے مگر زیادہ خود اعتمادی بھی نقصان ہوگی۔

اولاد انعامی بانڈ لاٹری :

بچوں کے حوالہ سے آپ کو ابتداے سال تا ۱۹ فروری خاص احتیاط کرنا ہوگی۔ آپ کے بچے آپ کی خصوصی توجہ کے طالب ہوں گے۔ بے اولاد میزان افراد کو اس سال اولاد کی نوید مل سکتی ہے۔ وہ میزان خواتین جو امید سے ہیں انھیں وسط مارچ تا اگست خاص احتیاط کرنا ہوگی۔ بعد ازاں حالات بہتر ہوں گے انعامی سکیموں میں حصہ لینے والے میزان افراد کو امسال کی ایک مواقع میسر ہوں گے۔

تعلیمی کیریر :

ابتدای تعلیم حاصل کرنےوالے میزان بچوں کے لیے یہ سال وسط اگست تک کچھ بہتر نہ ہوگا۔ آپ کو تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہو گی تعلیم حاصل کرنے والے میزان افراد کو ملے جلے حالات کا سامنا رہے گا آپ کو ۱۴ مارچ تا یکم اپریل ۱۵ اپریل تا ۲ می ۲۸ اگست تا ۳ نومبر ایجوکیشن پر خاص توجہ دینا ہوگی۔ آپ ارتکاز کی کمی کا شکار ہو رہے ہیں۔ ان ایام میں تبدیلی یا اہم فیصلوں سے گریز کریں۔

سفر :

امسال آپ کو گزشتہ کی نسبت کم نزدیکی سفروں سے واسطہ رہے گا۔ اگست تک اگر سفر ضروری ہوتو سفر سے قبل صدقہ ضرور ادا کریں۔ بعداز اگست حالات بلکل مختلف ہوں گے۔ بیرون ملک سفر اور ویزہ وغیرہ اپلای کرنے کے لیے یکم اپریل تا ۱۵ اپریل ۲ می تا ۹ جولای ۹ تا ۲۸ اگست ۳ تا ۲۱ نومبر کا عرصہ بہتر ہوگا بتاے گے عرصہ کے علاوہ سفر یا ویزہ وغیرہ اپلای کرنے سے گریز کریں تاکہ وقت اور روپیہ کے ضیاع سے بچ سکیں۔

معیشت کیریر روزگار :

آپ کے کیریر روزگار سے متعلقہ ستارہ قمر ایک تیز رفتار ستارہ ہے اور ہر ماہ اچھی بری دونوں طرح کی حالاتوں سے گزرتے ہوے آپ کے کیریر روزگار پر مثبت منفی اثرات مرتب کرتا ہے اگر آپ قمر کی حالتوں کو جنتری میں دیکھ کر کاروباری یا کیریر حوالہ سے فیصلے کریں تو سب بہتر ہوگا۔ امسال ۴ اپریل کو طالع میں قمری گرہن کاروباری معاملہ میں غلط فیصلہ کروا سکتا ہے۔ ۲۲ جون تا ۲۴ جولای کیریر کے گھر شمس کی موجودگی آپ کے  کیریر میں بہتری کا باعث ہوگی۔ مگر اسی دوران ۲۵ جون تا ۱۹ اگست اسی جگہ مریخ کی منفی پوزیشن آپ کو بری طرح متاثر بھی کر سکتی ہے۔ ان اچھی بری دونوں صورتحال میں محتاط روش اختیار کرنا ضروری ہوگا۔ دوسرا قمری گرہن ۲۸ ستمبر کو بیت الزوج میں لگے گا آپ کے شراکتی ازواجی تعلقات بھی خراب ہوسکتے ہیں اور وہ میزان افراد جو شراکت داری میں کام کررہے ہیں انہیں خاص طور پر احتیاط کرنا ہوگی۔

صدقہ :

ہر منگل ۹۰۰ گرام دال مسور یا بکرے کی کلیجی کسی مستحق کو دیں یا جانوروں پرندوں کو ڈال دیں۔

YEARLY Libra Horoscope in Urdu