Sagittarius 2015

sagittarius Horoscope in Urdu

Yearly Sagittarius Horoscope in Urdu

سیارھ : مشتری
رنگ  : سفید؛ سبز
عنصر : آتشی
جواھر : فیروزہ ؛ حجرالقمر
بھترین ساتھی : حمل ؛ اسد
ناموافق ساتھی : حوت ؛ جوزا ؛ سنبلھ
دن : جمعرات
عدد : ۳
حرف : ف
تاریخح : ۳۲ نومبر سے ۲۲ دسمبر

اھم نکات :

آپ ساڑھ ستی کا پہلا ڈھای سالہ دور گزار کر دوسرے ڈھای سالہ دور میں داخل ہو چکے ہیں جس کا آغاز ۲۶ دسمبر ۲۰۱۴ سے ہوا ہے۔ مجموعی طور پر ساڑھ ستی کے تین ڈھای سالہ ادوار ہوتے ہیں۔ یہ ڈھای سالہ دور گزشتہ کی نسبت زیادہ سخت ہوگا۔ گزشتہ وسط سال سے آپ کا حاکم ستارہ بھی حالت طرح میں ہے اور ۱۹ اپریل تک رجعت میں بھی رہے گا۔ آپ کی مقبولیت میں کمی واقع ہوگی یہ سلسلہ اگست تک چلے گا۔ اب ھم باقی سیارگان کے اثرات کا ایک جاءزہ لیتے ہیں۔

صحت :

اس سال آپ کو صحت کے حوالہ سے ملے جلے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سال کی ابتدا میں صحت اچھی نظر آ رہی ہے ۲۱ فروری تا ۱۸ مارچ صحت خاراب ہو سکتی ہے ۱۵ اپریل ۲ میء گو کہ یہ دورانیہ مختصر ہے مگر صحت کی جانب سے الغرض نہ کریں آپ نظام میں خلل کا شکار ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ آپ کی صحت باوجہ سحر متاثر ہونے کے امکانات ہوں گے اسی طرح ۱۹ جولای تا ۹ نومبر اور ۶ تا ۳۱ دسمبر عرصہ بھی آپ کی صحت کے لیے بہتر نہ ہوگا؛ آپ کی صحت خصوصی توجہ کی طالب ہوگی۔

منگنی ؛ شادی :

۲۰۱۵ ء میں آپ کی منگنی تو ہو سکتی ہے مگر سال میں بہت سے دور ایسے بھی ہوں گے جب آپ کی منگنی ختم ہوسکتی ہے۔ اس حوالے سے آپ کے لیے صرف ۲۰ فروری تا ۱ اپریل ۹ اگست تا ۱۳ نومبر کا عرصہ موافق ہوگا باقی کے دورانیے میں ایسی تقریبات یا معاہدات سے گریز کریں اسی طرح شادی کے حوالے سے بھی درست وقت کا انتخاب کرنا ضروری ہوگا۔ آپ کے لیے یکم تا ۱۵ اپریل ۲ می تا ۷ جولای ۸ تا ۲۸ اگست کا عرصہ بہتر ہوگا اس عرصہ کے علاوہ تمام ایام میں گریز کریں طالع میں زحل بھی موجود ہوگا جوکہ بیت الزوج کو مقابلہ کی نظر سے دیکھ رہا ہے اس لیے گریز کرنا بہتر ہے۔

سماجی تعلقات :

ساڑھ ستی کے دور میں اپنی سوشل لاءف کو بچانا کسی مرحلے کو سر کرنے سے کم نہیں ہے اور جیسا کہ سطور میں بتایا جا چکا ہے امسال زحل طالع میں ہوگا گوکہ یہ زحل کے اوج کا گھر ہے مگر وسط مارچ تا ۲ اگست زحل کی رجعت اور بارہویں موجودگی آپ کی مشکلات میں اضافہ کر سکتی ہے۔ دوسری جانب گیارہویں راہوکی موجودگی دوستوں کے ساتھ حالات کشیدہ رکھے گی۔ اب یہ امتحان کا وقت ہے اور کامیابی صرف اور صرف تدبر اور تدبیر سے مل سکے گی۔

اولاد انعامی بانڈ لاٹری :

آپ کے بیت الاولاد کا حاکم ستارہ مریخ امسال زیادہ عرصہ منفی پوزیشن میں رہتے ہوے بچوں کے حوالہ سے آپ کو پریشانیوں میں مبتلا رکھے گا۔ آغاز سال تا ۹ اگست اور اس میں ۲۵ جون تا ۹ اگست کا عرصہ آپ کے لیے شدید دباو کا وقت ہوگا۔ آپ کو بچوں پر خاص توجہ دینا ہوگی اس کے علاوہ ۱۳ نومبر تا آخر سال کا  دورانیہ بھی مشکل وقت ثابت ہوسکتا ہے۔ بتاے گےء عرصہ میں حالہ خواتین کو خاص احتیاط برتنا ہوگا وگرنہ خدانخواستہ آپ کی سرجری سے واسطہ پڑ سکتا ہے انعامی سکیموں میں حصہ لینے والے افراد کے لیے ۹ اگست تا ۱۳ نومبر کا عرصہ موافق ہوگا۔ باقی عرصہ آپ کی امیدیں پوری نہیں ہوں گی۔

تعلیمی کیریر :

قوس بچوں کے لیے یہ سال قدرت ملا جلا ہوگا۔ تعلیم حاصل کرنے والے قوس افراد کو آغاز سال تا ۲۱ مارچ ۲۲ می تا ۲۲ جون اور ۲۴ ستمبر تا ۲۴ اکتوبر مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس حوالہ سے صدقات اور وردوظاف اختیار کرنا بہتر ہوگا۔

سفر :

امسال قریبی سفروں کے حوالہ سے یکم تا ۱۳ جنوری ۲۱ جنوری تا ۱۹ فروری سفر سے گریز بہتر ہوگا۔ ۱۵ مارچ تا ۲ اگست آپ کے پروگرام آخری وقت پر ملتوی ہوسکتے ہیں۔ بیرون ملک یا طویل سفروں کے حوالے سے ۲۱ مارچ تا ۲۲ می ۲۲ جون تا ۲۴ ستمبر ۲۴ اکتوبر تا ۲۳ دسمبر کا عرصہ موافق ہوگا۔ بتاے گے عرصہ کے علاوہ سفر یا ویزہ وغیرہ اپلای نہ کریں۔

معیشت کیریر روزگار :

ساڑہ ستی کے مشکل ترین دور میں آپ کے کیریر روزگار کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے اس شعبہ پر اپنی توجہ ہر وقت مرکوز رکھیں سال کا آغازگوکہ بہتر ہے مگر کیریر کا حاکم چونکہ ایک تیزرفتار ستارہ ہے اس لیے حالات میں اتار چڑھاو لازمی ہے۔ ۱۴ مارچ تا یکم اپریل کیریر کا حاکم ہبوط میں ھوگا۔ ان ایام میں اہم فیصلے موخر کرنا بہتر ہوگا۔ جلدبازی سے گریز کریں۔ دوسری طرف ۱۵ مارچ سے خانہ مال کا حاکم بھی رجعت میں چلا جاے گا اور اگست تک رجعت میں رہتے ہوے آپ کی معاشی پوزیشن کو کمزور تر کرتا رہے گا۔

صدقہ :

ہر ہفتہ۸۰۰ گرام کالے ماش کسی مستحق کو دیں یا قبرستان میں ڈال دیں۔

Yearly Sagittarius Horoscope in Urdu