Aquarius 2015

aquarius Horoscope In Urdu

 

Aquarius Horoscope In Urdu

سیارہ : یورینس
تاریخ : ۲۱ جنوری تا ۱۹ فروری
رنگ : خاکی ؛ بھورا؛ نیلا
جواھر : نیلم؛ حدید؛ عقیق سیاہ
بھترین شریک حیات : جوزا ؛ میزان
ناموافق ساتھی : ثور ؛ اسد ؛ عقرب
دن : ہفتہ
عدد : ۸
حروف : س؛ ش؛ ص؛ ث

اھم نکات :

سال ۲۰۱۵ آپ کے گزشتہ سال سے خاصہ بہتر ہوگا آپ کے اپنے برج کا حاکم ستارہ زحل ڈھای سال کیریر کے گھر منفی اثرات مرتب کرتا رہا ہے امسال زاءچہ کے گیارہویں گھر آجانے سے کیریر پر موجود زحل کا دباو ختم ہوجاے گا۔ نظام شمسی کا دوسرا اہم ترین ستارہ مشتری گزشتہ سال سے آپ کے بیت الزوج میں موجود رہتے ہوے منفی اثرات مرتب کر رہا ہے اور امسال ۹ اپریل تک اجعت میں رہے گا ۔ جون میں زحل ایک بار پھر رجعت کرتا ہوا کیریر کے گھر رہتے ہوے آپکی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔

صحت :

آپ کت بیت الصحت کا حاکم ستارہ قمر ہے جوکہ ہرماہ چار اچھی اور چار بری حالتوں سے گزرتے ہوے آپ کی صحت پر تیزی سے تبدیلیاں رونما کرتا ہے آپ اگر جلد بیمار ہوجاتے ہیں تو اتنی ہی جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں اگر آپ ہر ماہ قمر در عقرب میں صدقہ دینے کا معمول بنا لیں تو بہت سی مشکلات سے بچ سکتے ہیں۔ امسال دو قمری گرہن بالترتیب ۴ اپریل کو اور ۲۸ ستمبر کو ہوں گے ان تواریخ کو نوٹ فرمالیں اور نماز ضرور ادا کریں تاکہ صحت کے مسلوں سے بچاجاسکے اس کے علاوہ امسال آپ کی صحت کو سب سے زیادہ خطرات ۲۵ جون تا ۹ اگست ستارہ مریخ کے بیت الصحت میں ہبوطی کیفیت کی وجہ سے ہوں گے ان ایام میں خاص اھتیاط کریں کسی بھی قسم کے جھگڑے سے پرہیز کریں اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔

منگنی شادی :

یوں تو امسال آپ کی منگنی نسبت طے پا جانے کے قوی امکانات ہیں مگر سال میں کچھ دورانیے ایسی بھی ہوں گے جب ایسی تقریبات سے گریز بہتر ہوگا۔ ا۴ مارچ تا یکم اپریل ۱۵ مارچ تا ۲ می ۲۸ اگست تا ۳ نومبر؛ ۲۱ نومبر تا ۱۱ دسمبر کا عرصہ قطعی مناسب نہ ہوگا اس دوران طے پانے والی منگنیاں غلط فہمیوں اور اختلافات کی نظر ہوسکتی ہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ باتیں بھی مخدوش حالات کا شکار ہوکر ٹوٹ سکتی ہیں۔

سماجی تعلقات :

امسال آپ کو ملے جلے سماجی تعلقات کا سامنا رہے گا۔ ابتداے سال تا ۲۰ فروری یکم اپریل تا ۹ اگست ۱۳ نومبر تا آخر سال آپ کو اپنے عزیز و اقارب اور کاروباری معاملات میں پریشانیوں سے واسطہ بھی پڑسکتا ہے۔ اپنے مزاج کو تلخی سے بچایں تاکہ آپ کے تعلقات خراب نہ ہوں۔

اولاد انعامی بانڈ لاٹری :

دلو افراد کے بچے بہت ذہین اور حساس ہوتے ہیں۔ امسال آپکو ان کی جانب سے جہاں راحت مل رہی ہے وہاں کچھ پریشانیاں بھی اٹھانی پڑسکتی ہیں ۱۴ مارچ تا یکم اپریل اپنے بچوں پر خاص توجہ دیں۔ اسی طرح ۱۵ اپریل تا ۲ می ۲۸ اگست تا ۳ نومبر اور ۲۱ نومبر تا ۱۱ دسمبر کا عرصہ بھی نوٹ فرمالیں یہ دورانیے بچوں کے حوالے سے بہتر نہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ باقی عرصہ بہتر رہے گا بے اولاد افراد کو اولاد کا سکھ نصیب ہوگا۔ انعامی سکیموں میں دلچسپی لینے والے افراد کے لیے بھی بہتر ہوگا کہ آپ اول الزکر دورانیے میں اپنی سرگرمیاں محدود کر دیں۔

تعلیمی کریر :

دلو بچوں کے لیے یہ سال تعلیمی حوالے سے بہتر نہ ہوگا۔ آپ کو گزشتہ سال کی نسبت اس سال تعلیم پر زیادہ توجہ دینا ہوگی۔اعلی تعلیم حاصل کرنے والے افراد بھی ۲۱ فروری تا ۱۸ مارچ ۱۹ جولای تا ۹ نومبر ۶ تا ۲۱ دسمبر مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں۔

سفر :

امسال نزدیکی سفروں کے حوالہ سے یکم جنوری تا ۲۰ فروری ؛ یکم اپریل تا ۹ اگست ۱۳ نومبر تا آخر سال کا دورانیہ بہتر نہ ہوگا ان ایام میں سفر سے گریز کریں۔ بیرون ملک سفر کے حوالہ سے ابتداے سال تا ۲۱ فروری ؛ ۱۸ مارچ تا ۱۹ جولای ؛ ۹ نومبر تا ۱۱ دسمبر کا عرصہ بہتر ہوگا ان ایام میں ویزہ وغیرہ بھی اپلای کرنا بہتر ہوگا۔

معیشت کیریر روزگار :

گزشتہ سال کی نسبت یہ سال قدرے بہتر ہوگا مگر حالات پوری طرح نرومل نہ ہوں گے سال کی ابتدا میں کیریر کا حاکم ۲۰ فروری تک بہتر نہ ہوگا اس کے علاوہ یکم اپریل تا ۲۵ جون بالعموم اور ۲۵ جون تا ۹ اگست بالخصوص آپ کے لیے حالات خراب ہوں گے آپ کا کیریر روزگار شدید خطرات کا شکار ہوگا۔ ادھر کیریر کا حاکم چھٹے گھر ہبوط پزیر ہے جوکہ آپ کی جاب کا بھی حاکم ستارہ ہے دوسری جانب زحل بھی رجعت کرتا ہوا دوبارہ کیریر کے گھر آچکا ہے حالات کسی توفان کی جانب اشارہ کر رہے ہیں ۱۳ نومبر کے بعد حالات موافق نہ ہوں گے۔

صدقہ :

ہر منگل ۹۰۰ گرام دال مسور کسی مستحق کو دیں یا قبرستان میں ڈال دیں۔

Aquarius Horoscope In Urdu