Aries 2015

Aries Horoscope In Urdu

Yearly Aries Horoscope In Urdu

برج : حمل
سیارہ : مریخ
تاریخ : ۲۱ مارچ تا ۲۰ اپریل
رنگ : گلابی ؛ ہلکا نیلا
پتھر : مرجان ؛ یاقوت ؛ اوپل ؛ عقیق ؛ یمنی
بھترین شریک حیات : اسد ؛ قوس
ناموافق ساتھی : سرطان ؛ میزان ؛ جدی
حروف : ا ؛ ل ؛ ع ؛ ی
دن : منگل

اھم نکات :

یہ سال گزشتہ سال کی نسبت آپ کے لیے خاصہ بہتر ثابت ہوگا۔ ستارہ زحل برج قوس میں چلے جانے سے آپ کے کیریر روزگار اور ذہن پر موجود دباو میں کمی ہوگی۔ مشتری اگست تک پانچون گھر حالت طرح میں رہتے بچوں کے حوالہ سے پریشانیوں میں اضافہ کا باعث ہوگا۔ اپریل طالع میں شمس کا شرف عزت توقیر میں اضافہ کا باعث ہوگا۔ جون؛ جولای خانگی وراثتی اور شراکتی حوالہ سے مشکل دور ثابت ہوسکتا ہے۔ دیگر سیاروں کے اثرات اگلی سطور میں ملاحظ کریں۔

صحت :

امسال آپکو ۱۴ مارچ تا یکم اپریل اور ۱۵ اپریل تا ۲ می ؛ ۲۸ اگست تا ۳ نومبر؛ ۱۳ نومبر تا ۱۱ دسمبر عطارد کی منفی پوزیشن کی وجہ سے اور ۱۶ جون تا ۲ اگست زحل کی آٹھویں رجعت کی وجہ سے صحت خراب ہو سکتی ہے۔ ان ایام کو خاص طور پر نوٹ فرمایں پیچیدہ صورتحال سے بچا جا سکے۔

منگنی شادی :

اس سال آپ کو شادی اور منگنی کے بہت سے موقے ملے گے۔ لیکن اس کے لیے آپ کو درست وقت کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اگر درست وقت کا انتخاب نہ کیا گیا تو بات دیر پا نہیں رہے گی اور آپ کو مشکلات کا سامنہ بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

سماجی تعلقات :

اس سال آپ کے سماجی تعلقات میں بہت سی تبدیلیاں رنما ہوں گی۔ آپکے سماجی تعلقات کے ستارے بہت تیز ہیں جس کی وجہ سے آپ کو دونوں طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جب اس لیے محتاظ رہیں اور ان معاملات میں جلدی نہ کریں تاکہ تعلقات کی خرابی سے بچا جا سکے۔

اولاد انعامی بانڈ لاٹری :

اس سال آپکے بچوں کو خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ابتداے سال سے حالات بگڑنے کا خدشہ ہے اور آپ کو بہت احتیاط سے کام لینا ہوگا۔ بے اولاد حمل افراد کو اس سال خوشخبری ملنے کے قوی امکانات ہیں۔ وہ حمل افراد جنھوں نے کسی انعامی سکیم میں حصہ لیا ہے ان کو بھی خوشخبری ملے گی۔

تعلیمی کیریر :

حمل طالب علموں کو ابتداے سال سے ہی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان مشکل ایام میں صدقہ ضرور دیں۔ ان کو سرا سال ہی ان حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہرگز نہ امید نہ ہوں احتیاط سے کام لیں تاکہ نقصان سے بچاجاسکے۔

سفر :

یوں تو قدرت نے آپ کے لیے اس سال بہت سے سفر کے مواقع رکھے ہیں مگر سال میں کچھ مواقع پر آپکو سفری تکالیف تا سفر کے التو جیسی صودتحال کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۱۴ مارچ تا یکم اپریل اور ۱۵ اپریل تا ۲ می اپنی سفری دستاویزات اور نقدی یا سامان وغیرہ کا خاص خیال رکھیں بیرون ملک سفر کے خواہشمند ان ایام میں کسی بھی قسم کی بوگس دستاویزات کے استعمال سے گریز کریں اسکے علاوہ ۲۸ اگست تا ۳ نومبر ۱۲ نومبر تا ۲۱ دسمبر بھی آپ کو محتاط روی اختیار کرنا ہوگی اور یہ سال ان کے لیے موافق نہ ہوگا بالخصوص تک کا عرصہ کسی طور مناسب نہ ہوگا ان ایام میں ویزہ وغیرہ یا مستقل سکونت کے لیے اپلای کرنا بہتر نہیں ہوگا بہ امر مجبوری پہلے مشتری کے اثرات سے بچاو کی تدبیر کرلیں۔

معیشت کیریر روزگار :

گزشتہ سال کی نسبت یہ سال آپکے کیریر کے حوالے سے بہترین سال ہوگا سال کی ابتداء میں ہی آپکے کیریر کا حاکم ستارہ زحل آپکے زاءچہ کے نویں گھر اوج کی کیفیت میں موجود ہے یہ وقت نےء مگر طویل المیاد منصوبوں پر کام کرنے کے لیے انتہای موزوں ہوگا آپکی ترقی کی رہیں کھل رہی ہیں۔ ملازم پیشہ افراد کو ۱۴ مارچ تا یکم اپریل ۱۲ اپریل تا ۲ می ۲۸ اگست تا ۳ نومبر ۲۱ نومبر تا ۱۱ دسمبر محتاط روش اختیار کرنا ہوگی جلد بازی اور جزباتیت میں کیا گیا فیصلہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

صرقہ :

ہر منگل ۹۰۰ گرام دال مسور کسی مستحق کو دیں یا پرندوں کو ڈالیں۔

Yearly Aries Horoscope In Urdu