Capricorn 2015

capricorn Horoscope in Urdu

Yearly Capricorn Horoscope in Urdu

سیارہ : زحل
رنگ : سرخ ؛ بھورا ؛ خاکی
جواھر : سفید رنگ سلیمانی ؛ یاقوت
بھترین شریک حیات : ثور ؛ سنبلہ
ناموافق ساتھی : حمل ؛ سرطان ؛ میزان
دن : ہفتہ
عدد : ۸
حروف : ج ؛ خ ؛ گ

اھم نکات :

۲۰۱۵ آپ کے لیے ایک ملا جلا سال ثابت ہوگا گزشتہ ڈھای سال آپ کا ستارہ زحل منفی پوزیشن میں رہنے کے بعد ۲۶ دسمبر ۲۰۱۴ کو برج قوس میں آچکا ہے جوکہ زحل کے اوج کا گھر ہے مگر زحل کی یہ پوزیشن آپ کے لیے پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگی۔ زحل کی تبدیلی کے ساتھ آپ کے ساڈھ ستی کے دور کا آغاز ہوچکا ہے اس کے علاوہ مشتری کی حالت طرح میں موجودگی بھی آپ کے سماجی تعلقات کو متاثر کرے گی امسال ایک اور بڑا مسلہ اپنے شراکتی ازدواجی تعلقات بچانا بھی ہوگا۔ ساتویں مریخ کا ہبوط آپ کے لیے مشکل صورتحال پیدا کر سکتا ہے دیگر سیارگان امسال آپ پر کیا اثرات مرتب کر رہے ہیں یہ اگلی سطور میں ملاحظہ کریں۔

صحت :

صحت کے حوالہ سے امسال آپکو ملے جلے حالات کا سامنا رہے گا۔ ۱۴ مارچ تا یکم اپریل کا عرصہ بالخصوص اور ۱۵ اپریل تا ۲ می ؛ ۲۸ اگست تا ۳ نومبر ۲۱ نومبر تا ۱۱ دسمبر بالعموم آپ کو صحت کا خاص خیال رکھنا ہوگا امسال آپ کو ہڈیوں اور جلدی امراض سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔ سال کا باقی عرصہ بہتر رہے گا۔

منگنی شادی :

امسال منگنی شادی کے حوالہ سے بھی بہت مواقع ملیں گے۔ منگنی کے حوالہ سے ابتداے سال تا ۲۱ فروری ؛ ۱۸ مارچ تا ۸ می کا عرصہ بہتر ہوگا مگر اسی دوران ۱۵ اپریل تا ۲ می آپ کو افواہوں اور غلط فہمیوں سے بچنا بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ ۶ جون تا ۱۹ جولای کا عرصہ بہتر ہوگا۔ منگنی نکاح کے حوالہ سے یوں تو آپکو بہت سے مواقع ملیں گے مگر کچھ ایام اس حوالہ سے قطعی غیر مناسب ہوں گے۔ قمری گرہن کے ایام اور ۲۵ جون تا۹اگست ایسے اقدامات سے قطعی گریز کرنا بہتر ہے۔ اس دوران کی گیء شادیاں ناکامی کا شکار ہوسکتی ہیں۔

سماجی تعلقات :

امسال آپ کو سماجی تعلقات کے حوالہ سے خاص محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا۔ آپ کا اپنا ستارہ زحل زاءچہ کے بارہویں موجود رہتے ہوے آپ کے خلاف خفیہ سازشوں کا بازار گرم کر رہا ہے۔ آپ اچھا کام کرکے بھی اچھا رزلٹ نہیں لے سکیں گے۔ ۲۸ جنوری تا ۲۱ فروری آپ کے سماجی تعلقات عروج پر ہوں گے۔ آپ تقریبات کی رونق برھا سکتے ہیں۔ ۱۴ مارچ تا یکم اپریل آپ کو محتاط رہنا ہوگا۔ عزیزواقارب بالخصوص رشتہ داروں سے بحث و تکرار سود مند نہ ہوگا۔ اسی طرح ۱۴ اپریل تا ۲ می ۲۸ اگست تا ۳ نومبر ؛ ۲۱ نومبر تا ۱۱ دسمبر بھی آپ کو اپنے سماجی تعلقات بناے رکھنے میں دشواریاں پیش آ سکتی ہیں۔ آپ کو تحمل سے کام لینا ہوگا۔ خود پسندی نقصان دہ ہوگی۔

اولاد انعامی بانڈ لاٹری :

سال کی ابتدا میں ہی بے اولاد یا خواہشمند افراد کو خوشخبری مل سکتی ہے۔ ۲۱ فروری تا ۱۸ مارچ بچوں کو وجہ سے گھر کا ماحول خراب ہوسکتا ہے۔ اس معاملے کو تدبر سے حل کریں۔ اس کے بعد حالات بہتری کی جانب گامزن ہوں گے۔ ۱۹ جولای تا ۹ نومبر ۶ دسمبر تا آخر سال بھی بچوں کے حوالے سے خوش کن نہ ہوگا۔ امسال آپ کو بچوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔ انعامی سکیموں میں حصہ لینے والے افراد کے لیے ۲۸ جنوری تا ۲۰ فروری ۱۸ مارچ تا ۸ می ؛ ۶ جون تا ۱۹ جولای ؛ ۹ نومبر تا ۶ دسمبر کا عرصہ موافق ہوگا ان ایام میں آپ کی قسمت یاوری کرسکتی ہے۔

سفر :

نزدیکی سفروں کے حوالہ سے امسال صورتحال گزشتہ سال کی طرح ہی نظر آرہی ہے سال کی پہلی سہہ مایہ میں سفر سے گریز کریں۔ بہ امر مجبوری سفر سے قبل صدقہ ضرور ادا کریں۔ بیرون ملک سفر کے خواہشمند افراد کو بھی امسال بہت سے مواقع ملیں گے مگر سال میں کچھ دورانیے ایسے بھی ہوں گے جب آپ کو رکارٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امسال ۱۴ تا ۳۰ مارچ ؛ ۱۵ اپریل تا ۲ می؛ ۲۸ اگست تا ۳ نومبر؛ ۲۱ نومبر تا ۱۱ دسمبر سفر یا ویزہ اپلای کرنے سے گریز کریں تاکہ وقت اور پیسہ دونوں بچ سکیں۔

تعلیمی کیریر :

جدی بچوں کے لیے جنوری تا اپریل مشکلات ہوں گی باقی عرصہ بہتر رہے گا۔ جبکہ اعلی تعلیمات حاصل کرنے والے افراد کو وسط تا آخر مارچ وسط اپریل تا ۲ می آخر اگست تا ۳ نومبر اور ۲۱ نومبر تا ۱۱ دسمبر مشکلات پیش آسکتی ہیں ان ایام میں بالخصوص آپ کو ذہنی انتشار کا سامنا رہے گا۔

معیشت کیریر روزگار :

آپ کے کیریر روزگار کا حاکم ستارہ زہرہ آغاز سال تا ۲۱ فروری بہتر پوزیشن میں رہتے ہوے آپ کی معیشت مستحکم کر رہا ہے مگر ۲۱ فروری تا ۱۸ مارچ بہتر پوزیشن میں نہیں ہوگا۔ ان ایام میں محتاط روش اختیار کریں۔ ۱۸ مارچ تا ۸ می کا عرصہ گوکہ بہتر ہوگا مگر اسی دوران چھٹے گھر کا حاکم حضیض میں ہونے سے ملازم پیشہ افراد کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے جلد بازی میں فیصلہ نہ کریں۔ ۶ جون تا ۱۹ جولای کا عرصہ ایک بار پھر کاروباری ترقی کے حوالہ سے بہتر ہوگا۔ اس دوران بہتر ملازمت کی آفر مل سکتی ہے۔ ۱۹ جولای تا ۹ نومبر کا عرصہ ملازم پیشہ اور اپنا بزنس کرنے والے دونوں افراد کے لیے قدرت مشکل دور ثابت ہوسکتا ہے۔ ملازمت چھوڑنے کی غلطی نہ کریں۔ ان ایام میں کاروباری منصوبوں یا کیریرکے حوالے سے کسی بھی فیصلے سے گریز کریں۔

صدقہ :

ہر ہفتہ ۸۰۰ گرام کالے ماش کسی مستحق کو دیں یا قبرستان میں ڈال دیں۔

Yearly Capricorn Horoscope in Urdu