Leo 2015

leo Horoscope in Urdu

 Yearly Leo Horoscope in Urdu

سیارہ : شمس
تاریخ : ۲۴ جولای تا ۲۳ اگست
رنگ : گولڈن ؛ نارنجی
جوھر : ہیرا؛ لہسنیا
بھترین شریک حیات : حمل ؛ قوس ؛ ثور
ناموافق ساتھی : عقرب ؛ دلو
دن : اتوار
عدد : ۱
حروف : م ؛ ٹ

اھم نکات :

سال ۲۰۱۵ آپ کے لیے گزشتہ سال کی نسبت ایک بہتر سال ثابت ہوگا۔ ستارہ زحل ابتداے سال سے ہی آپ کا بیت الارض چھوڑ چکا ہے اب اس کی پانچویں اوج یافتہ نشست آپ کے لیے خاصی بہتر ہوگی۔ مشتری گوکہ طالع میں منفی ہوگا مگر زحل کی تثلیثی نظر اس کی منفی اثرات میں کمی کا باعث ہوگی تیسرے راہوکی موجودگی سماجی تعلقات کو متاثر کررہی ہے۔ دیگر سیارگان کی افلا کی سیر آپ پر کیا اثرات مرتب کررہی یہ اگلی سطور میں ملاحظہ فرمایں۔

صحت :

سال کی ابتدا میں ہی ۲۱ جنوری تک شمس کی بیت الصحت میں منفی پوزیشن کی وجہ سے آپ کی صحت خراب ہوسکتی ہے اس کے علاوہ ۱۵ مارچ تا ۲ اگست زحل کی رجعت بھی آپ کی توجہ صھت کے مساءل پر مرکوز رکھے گی سال کا باقی عرصہ بہتر گزرے گا مجموعی طور طور پر صحت کے حواالہ سے یہ ایک بہتر سال ہے۔

منگنی شادی :

امسال گوکہ آپکو منگنی کے مواقع میسر رہیں گے مگر ۱۲ اگست تک ایسی تقریبات کا انعقاد بہتر نہ ہوگا اول تو بات التوا کا شکار رہے گی دوسرا آپ کی منگنی ٹوٹنے کے امکانات ہوں گے بعداز اگست نومبر تک آپ کے لیے بہتر وقت ہوگا امسال گوکہ آپ کی شادی نکاح کے واضح امکانات موجود ہیں مگر کچھ اوقات ایسے بھی ہوں گے جب ایسے اقدامات کرنا بہتر نہ ہوگا یعنی یکم تا ۱۳ جنوری بوجہ ساتویں مریخ اور ۲۱ جنوری ۱۹ فروری ساتوں شمس کے وبال کی وجہ سے نکاح شادی سے قطعی طور پر گریز کرنا بہتر ہوگا گوکہ شادیوں کا سیزن ہے مگر بہتر ازدواجی معاہدے کے لیے غیر مناسب ہے۔

سماجی تعلقات :

امسال آپ کو اپنے سماجی تعلقات پر خاص توجہ دینا ہوگی آپ کے تعلقات تیسرے راہو کی موجودگی کی وجہ سے نومبر اتار چڑھاو کا شکار رہیں گے دوسری طرف بیت الاقرباء کا حاکم زہرہ ۲۸ جنوری تا ۲۱ فروری شرفی گھر رہتے ہوے آپ کے تعلقات میں خاصی بہتری پیدا کر دے گا آپ سماجی تقریبات میں بھرپور کررہے ہیں مگر ۲۱ فروری تا ۱۸ مارچ زہرہ کی وبال زدہ کیفیت آپ کے لیے خاصی پریشان کن صورتحال پیدا کر رہی ہے آپ کے تعلقات اپنے اور سسرالی عزیزوں سے بیک وقت خراب ہو رہے ہیں آپ خود کو تنہا محسوس کر رہے ہیں۔ بعداز ۱۸ مارچ حالات تیزی سے موافق ہورہے ہیں۔

اولاد انعامی بانڈ لاٹری :

آپ کے بیت الاولاد کا حاکم ستارہ مشتری آغاز سال تا ۱۲ اگست حالت طرح میں ہوگا اور ابتداے سال تا ۹ اپریل حالت رجعت میں بھی ہوگا اس کے علاوہ اسی دور اپنے میں ۱۵ مارچ سے زحل کی رجعت بھی ہوگی آپ کے اور بچوں کے مابین اختلافات بڑھ رہے ہیں مثبت سوچ مشکلات میں کمی پیدا کرسکتی ہے بچوں پر خاص توجہ دیں بعداز اگست حالات بہتر ہونگے بے اولاد اسد افراد کی خوشخبری مل سکتی ہے انعامی سکیموں کے میں دلچسچی لینے والے افراد کے لیے بھی اگست کے بعد کا عرصہ موافق ہوگا۔

تعلیمی کیریر :

ابتدای تعلیم حاصل کرنے والے اسد بچوں کو امسال ابتداے سال تا ۲۰ فروری اور یکم اپریل تا ۲۵ جون بالعموم اور ۲۵ جون تا ۹ اگست بالخصوص خاصی مشکل صورتحال کا سامنا رہے گا آپ کو کچھ وجوہات کی بنا پر اپنا تعلیمی تسلسل منقطع کرنا پڑسکتا ہے اس کے علاوہ ۱۳ نومبر تا آخر سال بھی حالات اپکے مخالف ہوسکتے ہیں۔

سفر :

نزدیکی سفروں کے حوالہ سے آپ کو ۲۱ فروری تا ۱۸ مارچ ۱۹ جولای تا ۱۳ نومبر اور ۶ دسمبر تا آخر سال گریز کرنا بہتر ہوگا بیرون ملک سفر کے خواہشمند افراد کے لیے ۲۰ فروری تا یکم اپریل ۲۶ ستمبر تا ۱۳ نومبر کا عرصہ موافق ہوگا اس کے علاوہ کے دور ایسے میں سفر یا ویزہ وغیرہ اپلای کرنے سے گریز کریں وگرنہ وقت اور پیسہ کے ضیاع کے علاوہ کچھ ہاتھ نہ آے گا۔

معیشت کیریر روزگار :

آپ کے کیریر روزگار کا حاکم ستارہ زہرہ ۲۸ جنوری تا ۲۱ فروری شرفی گھر قیام پزیر رہے گا ان ایام میں حسب توقع آپ کو ترقی مل سکتی ہے ۲۱ فروری تا ۱۸ مارچ زہرہ کی ناویں وبال زدہ کیفیت آپ کے کاروبار یا کیریر کا کسی سسرالی عزیز کی وجہ سے متاثر ہونے کا اشارہ ہے ان ایام میں کاروباری معاملات میں بیرون ملک سفر سے گریز کریں دوسری طرف خانہ مال کا حاکم ۱۴ مارچ تا یکم اپریل ہبوط کے گھر رہے گا ان ایام میں لین دین میں جلد بازی نہ کریں کسی بھی قسم کا ادھار یا چیک وغیرہ دینے سے گریز کریں۔ اسی طرح ۱۹ جولای تا ۹ نومبر کا عرصہ بھی آپ کو خاص احتیاط سے کام لینا ہوگا۔

صدقہ :

ہر اتوار ایک کلو باجرہ پرندوں کو ڈالیں۔

Yearly Leo Horoscope in Urdu