Pisces 2015

Pisces horoscope in Urdu

Yearly Pisces Horoscope in Urdu

سیارہ : مشتری
تاریخ : ۲۰ فروری تا ۲۰ مارچ
رنگ : سبز ؛ بھورا ؛ خاکی
بھترین شریک حیات : سرطان ؛ عقرب
ناموافق ساتھی : جوزا ؛ سنبلہ ؛ قوس
دن : جمعرات
عدد : ۳ ؛ ۷
حروف : د ؛ چ

اھم نکات :

اس سال کی سب سے اہم بات آپکے اپنے ستارہ مشتری کی رجعت اور اگست تک چھٹے گھر حالت طرح میں موجودگی ہے۔ دوسری اہم بات ستارہ زحل کی آپکے کیریر کے گھر آمد اور مارچ تا اگست رجعت ہے۔ تیسری اہم بات خانہ مال اور بیرون ملک سفر کے حاکم ستارہ مریخ کی سال کے زیادہ عرصہ منفی پوزیشن اور اگست میں ہبوط ہے تینوں سیارگان اور دیگر سیارگان کے شرف و ہبوط آپ پر کیا اثرات مرتب کر رہے ہیں یہ اگلی سطور میں ملاحظہ فرمایں۔

صحت :

آغاز سال تا ۱۲ اگست مشتری آپکے بیت الصحت میں موجود رہتے ہونگے اور ۹ اپریل تک یہیں رجعت میں رہتے ہوے آپکی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا رہے گا اسی دورانیے میں صحت کا حکم ستارہ شمس آغاز سال تا ۲۱ مارچ منفی اثرات مرتب کرتا رہے گا آپکی صحت شدید خطرات میں ہوگی ۲۱ مارچ تا ۱۳ می شمس کی بہتر پوزیشن صحت کو بہتر کرے گی اسکے بعد ۲۲ می تا ۲۲ جون ایکبار پھر آپکو توجہ صحت پر مرکوز رکھنے پر مجبور کر دے گا ۲۲ جون تا ۲۴ ستمبر کا عرصہ آپ کیلے بہتر ہوگا ۲۴ ستمبر تا ۲۴ اکتوبر آپ کی صحت پھر خطرے میں پڑجاے گی۔

منگنی شادی :

امسال آپکی منگنی شادی کے بہت سے مواقع ملیں گے اور آپ ان امکانات سے بھرپور مستفید ہوسکتے ہیں مگر کچھ دورانیہ سیارگان کے اثرات کی وجہ سے بہتر نہ ہوگا اس دورانیے میں ایسی تقریبات کے انعقاد سے گریز کریں امسال ۴ اپریل ؛ ۲۵ جون تا ۹ اگست اور ۲۸ اگست منگنی یا نسبت وغیرہ طے کرنے سے گریز کریں جبکہ شادی کیلے آغاز سال تا ۱۴ مارچ یکم تا ۱۵ اپریل ۲ می تا ۲۸ اگست ؛ ۱ نومبر تا ۲۱ نومبر کا عرصہ بہتر ہوگا۔

سماجی تعلقات :

آپکے بیت الاقرباء کا حاکم ستارہ زہرہ ۲۸ جنوری تا ۲۱ فروری آپکے طالع میں قیام کرے گا آپکی شخصیت میں ایک مقناطیسی کھنچاو پیدا ہوجاے گا آپ محافل کی زینت بن رہے ہیں ۱۴ مارچ تا یکم اپریل طالع عطارد کا ہبوط آپکے شخصی وقار کو مجروح کر سکتا ہے۔ ۱۹ جولای تا ۹ نومبر بھی آپکو محتاط روش اختیار کرنا ہوگی عزیز واقارب سے تعلقات بناے رکھنا ضروری ہوگا۔

اولاد انعامی بانڈ لاٹری :

اس حوالہ سے آپ کافی خوش نسیب ہیں امسال بچوں کے حوالے سے آپکو بہت سکون ہے لیکن سال کا ایک دورانیہ وہ بھی ہے جب آپ مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں ۲۵ جون تا ۸ اگست مریخ آپکے بیت اولاد میں رہتے ہوے آپکو بچوں کی جانب سے پریشان رکھے گا اسکے علاوہ ۴ اپریل اور ۲۸ ستمبر کے قمری گرہن بھی آپکو دھیان میں رکھنے ہوں گے۔

تعلیمی کیریر :

ابتداے تعلیم حاصل کرنے والے حوت بچوں کیلے ۲۱ فروری تا ۸ مارچ یکم اپریل تا ۱۳ می؛ ۱۹ جولای تا ۹ نومبر اور ۶ تا ۳۱ دسمبر کے عرصہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ اعلی تعلیم حاصل کرنے والے افراد کیلے یہ سال بھی بہتر نہ ہوگا۔

سفر :

نزدیکی سفروں کے حوالہ سے امسال آپکو موافق اور غیر موافق دونوں حالات کا سامنا کرنا پڑے گا ۲۱ فروری تا ۱۸ مارچ؛ ۱۹ جولای تا ۹ نومبر؛ ۶ تا ۳۱ دسمبر سفر سے گریز بہتر ہے بیرون ملک سفر کے خواہشمند افراد کیلے مواقع انتہای محدود ہیں آپ ۲۰ فروری تا یکم اپریل ۹ اگست تا ۱۳ نومبر سفر اختیار کریں تو بہتر ہوگا بتاے گے عرصہ کے علاوہ سفر کرنے سے گریز کریں۔

معیشت کیریر روزگار :

جیسا کہ اولین سطور میں بتایا گیا ہے امسال آپکے کیریر کا حاکم ستارہ چھٹے حالت طرح میں ہوگا اس طرح آپکو وسط اگست تک بہت محتاط رہنا ہوگا اگست تک جاب چھوڑنے کی غلطی ہرگز نہ کریں وگرنہ آپکا کیریر مخدوش حالات کا شکار ہوسکتا ہے کسی بڑے نقصان سے بچنے کیلے آپکو اب پہلے سے جاری منصوبوں پر توجہ رکھنی ہوگی بعد از اگست حالات بہتری کی جانب گامزن ہوں گے۔

صدقہ :

ہر منگل ۹۰۰ گرام دال مسعور یا بکرے کی کلیجی کسی مستحق کو دیں یا جانوروں کو ڈال دیں۔

Yearly Pisces Horoscope in Urdu