Scorpio 2015

scorpio horoscope in Urdu

Yearly Scorpio Horoscope In Urdu

تاریخح : ۲۴ اکتوبر تا ۲۲ نومبر
نام کے پہلے حروف : ن ؛ ظ ؛ ذ ؛ ض ؛ ز
دن : منگل
پتھر : یاقوت
رنگ : سرخ ؛ سبز ؛ نیلا ؛ عنابی
خوش بختی کے ہندسہ : ۳۔۵۔۹
خوبیاں : بلند ہمت ؛ بدگمان ؛ جوشیلا
موزوں : سرطان ؛ حوت
غیر موزوں :  ثور ؛ اسد ؛ دلو

اھم نکات :

آپ گزشتہ سال ۲۶ دسمبر سے ساڑھ ستی کے تیسرے اور آخری دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ خانہ مال کا حاکم مشتری اگست تک کیریر کے گھر حالت طرح میں رہتے ہوے مشکلات میں اضافہ کرے گا۔ طالع کا حاکم ستارہ مریخ بھی سال کا زیادہ عرصہ منفی پوزیشن میں رہے گا اور جولای میں ہبوط پزیر ہو جاے گا اس طرح اپکی مشکلات میں اور اضافہ ہو سکتا ہے۔ دیگر سیارگان کی افلا کی سیر آپ پر کیا اثرات مرتب کرے گی آگے ملاحظہ فرماے۔

صحت :

اس سال آپ کی صحت پر ملے جلے اثرات مرتب ہو رہے ہیں آغاز سال تا ۲۰ فروری بیت الصحت کا حاکم مریخ منفی پوزیشن میں رہتے ہوے منفی اثرات مرتب کرے گا صحت کا خاص خیال رکھیں۔ ۲۰ فروری تا ۳۰ مارچ مریخ خود بیت الصحت میں رہتے ہوے صحت کو بہتری کی جانب لے جاے گا یکم اپریل تا ۲۵ جون کا عرصہ بھی صحت کو متاثر کرے گا۔ ۲۵ جون تا ۹ اگست آپ کو اپنی صحت پر خاص طور پر توجہ دینا ہوگی خدانخواستہ سرجری وغیرہ سے واسطہ بھی پڑ سکتا ہے۔ ۹ اگست تا ۱۳ نومبر کا عرصہ صورتحال بہتر رہے گی۔ ۱۳ نومبر تا آخر سال آپ کی صحت ایک بار پھر خطرات سے دوچار رہ سکتی ہے۔

منگنی شادی :

اس سال آپ کی منگنی نسبت طے ہونے کے امکانات تو ہیں مگر درست وقت کا انتخاب ہی ایک دیر پا رشتے کی بنیاد بن پاے گا۔ ۲۸ جنوری تا ۲۱ فروری آپ کی بات طے پانے کی قوی امکانات ہوں گے۔ مگر ۱۴ مارچ تا یکم اپریل آپ کی منگنی افواہوں اور غلط فہمیوں کا شکار ہو سکتی ہے۔ ان ایام میں نی بات طے نا کرے۔ اس سال  نکاح شادی کے حوالہ سے ۴ جنوری تا ۲۱ فروری ؛ ۱۸ مارچ تا ۸می ۶ جون تا ۱۹ جولای ۹ نومبر تا ۶ دسمبر کا عرصہ موافق ہوگا مگر نومبر دسمبر میں ایام عزا کو ضرور ملحوظ خاطر رکھیں ان ایام میں خوشی کی تقریبات سے گریز کریں۔

سماجی تعلقات :

آپ کے سماجی تعلقات کا حاکم ستارہ زحل گو کہ اس سال ابتدا سے اوج کے گھر رہتے ہوے آپ کے تعلقات میں بہتری پیدا کرے گا مگر ۲۱ جنوری تک تیسرے شمس کا حضیض آپ کے تعلقات میں بگاڑ پیدا کر سکتا ہے۔ اس کی بڑی وجہ آپ کے کاروباری معاملات بھی ہوسکتے ہیں۔ ۱۵ مارچ تا ۲ اگست زحل کی رجعت ایکبار پھر آپ کے لیے امتحانی دور کا آغاز کر دے گی گزشتہ سالہ دور میں ساڑھ ستی اور طالع میں زحل کی موجودگی نے آپ کے سماجی تعلقات پہلے ہی محدود کر دیے ہیں۔ دوسری جانب آپ کا اپنا حاکم ستارہ مریخ بھی ۲۰ فروری تا یکم اپریل اور ۹ اگست تا ۱۳ نومبر بہتر صورتحال میں ہوگا اور سعد اثرات مرتب کرے گا۔ باقی تمام عرصہ اس کی منفی پوزیشن آپ کے سماجی وقار میں کمی کا باعث ہوگی کبھی شراکتی تو کبھی وراثتی معاملات اور کبھی سرالی عزیزوں سے اختلاف الغرض یہ سال اس حوالہ سے بہتر نہ ہوگا۔

اولاد انعامی بانڑ لاتڑی :

بے اولاد عقرب حضرات کو اس سال اولاد کی نوید مل سکتی ہے مگر وہ عقرب خواتین جو پہلے سے امید سے ہیں یا بعد میں امید بن ہی ہے انہیں ابتداے سال تا ۹ اپریل بالخصوص اور وسط اگست تک بالعموم اپنے بچے پر خاص توجہ دینا ہوگی وگرنہ معاملات بگڑنے کا اندیشہ موجود ہے عقرب افراد کو اپنے بڑے بچوں کی جانب سے بھی انہی ایام میں مشکلات سے واسطہ پڑ سکتا ہے انعامی سکیموں میں حصہ لینے والے عقرب افراد کے لیے یہ سال کچھ خاص بہتر نہ ہوگا آپ کے لیے بہتر ہوگا کہ آپ صرف آخری ۴ ماہ قسمت آزمای کریں۔

تعلیمی کیریر :

ابتدای تعلیم حاصل کرنے والے عقرب بچوں کو سال کے پہلے ۸ ماہ اور بالخصوص پہلے ماہ مشکل صورتحال کا سامنا رہے گا اس سلسلہ میں زحل سے منسوبہ صدقہ اور اسم اعظم ورد کرنا بہتر ہوگا تعلیم حاصل کرنے والے افراد کو ۲۵ جون تا ۹ اگست پریشانیوں سے واسطہ پڑ سکتا ہے باقی سارا سال بہتر گزرے گا۔

سفر :

گو کہ اس سال نزدیکی سفروں کے بہت سے مواقع ملے گے مگر اکثر سفر بے نتیجہ ثابت ھوں گے اور اکثر عین آخری لمحات میں پروگرام ملتوی ہو سکتا ہے محتاط رہیں اور زیادہ سے زیادہ صدقہ دیں۔ بیرون ملک جانے والے اگست تک کاروباری سلسلہ میں اختیار کیے گے سفر حسب خواہش ثمرات کے حامل نہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ ۲۵ جون تا ۹ اگست ویزہ وغیرہ اپلای کرنے سے گریز کریں۔

معیشت کیریر روزگار :

اب آپ کے لیے روزگار پہلے سے بھی زیادہ اہمیت اختیار کر چکا ہے ساڑھ ستی سے لڑتے لڑتے آپ کی معاشی صورتحال دگرگوں ہو چکی ہے مگر یہ سال بھی آپ کو کچھ خاص کامیابی نہ دے سکے گا۔ خانہ مال کا حاکم کیریر کے گزشتہ جولای سے موجود ہے مشتری کو آپ کے کیریر کے گھر حالت طرح سے گزرنا پڑتا ہے اس طرح ۱۲ اگست تک بالعموم اور ۹ اپریل تک مشتری کی رجعت کی وجہ سے اور ستم بالاے ستم ۱۹ فروری تک کیریر کے حاکم کی منفی پوزیشن آپ کی رہی سہی کمر بھی توڑ دے گی آپ کو اس سال سب سے زیادہ توجہ اپنے مالی مساءل پر دینا ہوگی گو کہ اسی دوران اپریل اور جولای میں حالات بہتر ھوں گے مگر پھر بھی دباو زیادہ ہوگا بعداز اگست صورتحال بہتر رہنے کا امکان ہے۔

صدقہ :

ہر ہفتہ۸۰۰ گرام کالے ماش کسی مستحق کو دیں یا قبرستان میں ڈال دیں۔

Yearly Scorpio Horoscope In Urdu