Taurus 2015

Taurus Horoscope in Urdu

 

 

 

Taurus Horoscope in Urdu

سیارہ : زہرہ
تاریخ : ۲۱ اپریل تا ۲۱ می
رنگ : گہرا نیلا
جواھر : الماس ؛ نیلم فیروزہ
بہترین شریک حیات : سنبلہ ؛ جدی
ناموافق ساتھی : اسد ؛ عقرب ؛ دلو
دن : جمعہ
عدد : ۶
حروف : ب ؛ و

اھم نکات :

اس سال آپ کے زاءچہ میں دو بڑی تبدیلیاں ہیں سب سے پہلے زحل پر بات کریں گے جو کہ ڈھای سال سے آپکے بیت الزوج میں منفی اثرات مرتب کرتا رہا ہے اس سال اسکے اگلے گھر چلے جانے سے آپکے ازدواجی اور کاروباری معاملات بہتر ہوجایں گے دوسری اھم تبدیلی اگست تک مشتری کی چوتھے گھر موجودگی اور بعداز اگست پانچویں تبدیلی ہے مشتری کی پانچویں آمد آپکے لیے خاصی خوش کن ثابت ہوگی۔

صحت :

گزشتہ سال آپکے بیت الصحت میں راہو اور مریخ کی موجودگی نے آپکی صحت کو کافی متاثر کیا ہے گو کہ مریخ گزشتہ جولای سے آپکا بیت الصحت چھوڑ چکا ہے مگر راہو اس سال ۱۳ نومبر تک اپکے بیت الصحت میں موجود رہتے ہوے آپکی صحت کو متاثر کرے گا آپکی صحت بوجہ سحر متاثر ہوسکتی ہے آپکے بیت الصحت کا حاکم زہرہ ۲۱ فروری تا ۱۸ مارچ ؛ ۱۹ جولای تا ۹ نومبر؛ ۶ تا ۳۱ دسمبر منفی پوزیشن میں رہتے ہوے آپکی صحت کو متاثر کرسکتا ہے جبکہ ۲۸ جنوری تا ۲۰ فروری ۱۸ مارچ تا ۱۹ جولای ۹ نومبر تا ۶ دسمبر یہ وہ ادوار ہونگے جب آپکی صحت بہترہونا شروع ہو جاے گی۔

منگنی شادی :

یوں تو اس سال آپکو منگنی شادی جیسی تقریبات کے انعقاد کے لیے بہت سے مواقع ملیں گے مگر درست وقت کا انتخاب آپکے تعلقات کو مزید بہتری کی طرف لے جاے گا اس سال یکم تا ۱۵ اپریل ؛ ۲ می تا ۹ جولای ۸ تا ۲۸ اگست ؛ ۳ تا ۲۱ نومبر منگنی نسبت جیسی تقریبات کیلے بہترین اوقات ہوں گے۔ ۱۴ مارچ تا یکم  اپریل ۱۵ اپریل تا یکم می ۲۸ اگست تا ۳ نومبر ایے اقدامات سے گریز کریں۔ نکاح شادی کے لیے آغاز سال تا ۲۰ فروری ؛ یکم اپریل تا ۹ اگست؛ ۳ نومبر تا آخر سال وقت بہتر نہیں ہوگا ان ایام میں ایسی تقریبات سے گریز کریں۔

سماجی تعلقات :

ثور افراد سماجی تقریبات میں اکثر پیش پیش نظر آتے ہیں آپ کا حاکم زہرہ بنیادی طور پر محبت ملنساری اور سماجی معاملات سے متعلق ہے اس طرح آپ مجموعی طور پر سماجی شخصیت ہیں مگر حالات کبھی ایک جیسے نہیں رہتے اس سال ۲۵ جون تا ۹ اگست آپکے بیت الاقرباء میں مریخ موجود رہتے ہوے آپکے سماجی تعلقات کو متاثر کرسکتا ہے رشتہ داروں سے تعلقات بھی خراب ہوسکتے ہیں ان حالات کی خرابی میں آپکے شوہر یا زوجہ کا خاص کردار ہے محتاط رہیں۔

اولاد انعامی بانڑ لاٹری :

بچوں کے حوالہ سے یہ ایک ملا جلا سال ہے پہلے ڈھای ماہ حالات قدرے بہتر رہیں گےمگر ۱۴ مارچ تا یکم اپریل ۱۵ اپریل تا ۲ می ۲۸ اگست تا ۳ نومبر آپکو بچوں پر خاص توجہ دینی ہوگی آپکے بچوں میں ضد کا عنصر بڑھ رہا ہے دوسری طرف بے اولاد حضرات سعد اکبر مشتری پانچوں گھر ۱۲ اگست آجاے گا یہ آپ کے لیے اولاد کی نوید لے کر آرہا ہے مشتری کی یہاں موجودگی آپ کے لیے انعامی رقم کے حصول میں معاون ہوگی۔

تعلیمی کیریر :

تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو اس سال ۲۵ جون تا ۹ اگست مشکلات سامنا ہوگا باقی سال موافق ہوگا اور اعلی تعلیمات حاصل کرنے والے افراد کے لیے تمام سال بہتر رہے گا البتہ ۱۵ تا ۲ اگست زحل کی رجعت کے ایام میں معاملات التوا کا شکار ہوسکتے ہیں خود کو سستی اور کاہلی سے دور رکھیں۔

سفر :

آپ ویسے بھی سیرو تفریح کے شوقین ہیں اور اس سال آپکے نزدیکی بھی خاصے نظر آ رہے ہیں البتہ بہتر ہوگا اگر آپ آخر جون تا اگست کے پہلے دس دن سفر سے گریز کریں خدا نخواستہ حادثہ کا خدشہ ہوسکتا ہے۔ بیرون ملک سفر کے خواہشمند افراد کے لیے جنوری اور دسمبر کے علاوہ تمام سال موافق ہوگا سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

معیشت کیریر روزگار :

آپکے کیریر روزگار سے متعلقہ ستارہ زحل ڈھای سال کے لیے اوج کے گھر آچکا ہے یہ وقت نےء منصوبوں کے آغاز کا وقت ہے مگر آپکو مشورہ ہے کہ اس دوران طویل دورانیے کے منصوبے پر زیادہ سے زیادہ عمل کریں کم دورانیے کے منصوبے آپکو آپکے مطلوبہ اہداف تک نہ پہنچا سکیں گے جنوری میں کیریر شمس کی منفی پوزیشن رکاوٹ بن سکتی ہیں ۱۵ مارچ تا ۲ اگست زحل کی رجعت آپکے کاموں میں تاخیر اور رکاوٹیں کھڑی کر سکتی ہیں اس سلسلہ میں زحل سے منسوبہ صدقات اور وردووظاءف اختیار کرنا بہتر ہوگا۔

صدقہ :

بروز منگل ۹۰۰ گرام دال مسور کسی مستحق کو دیں یا کسی قبرستان میں ڈال دیں۔

 

Taurus Horoscope in Urdu