Virgo 2015

virgo Horoscope In Urdu

Yearly Virgo Horoscope In Urdu

سیارہ : عطارد
تاریخ : ۱۲ اگست تا ۲۳ ستمبر
رنگ : گہرازرد ؛ پیلا
جواھر : گومیدک زرد ؛ عقیق ؛ فیروزہ
بھترین شریک حیات : جدی ؛ ثور
ناموافق ساتھی : قوس ؛ حوت ؛ جوزا
دن : بدھ
عدد : ۵
حروف : پ ؛ غ

اھم نکات :

۲۰۱۵ آپ کے لیے خاصہ اہم سال ثابت ہوسکتا ہے آپ کے چوتھے ساتویں کا حاکم مشتری اگست تک بارویں منفی پوزیشن میں رہتے ہوے آپ کے خانگی ازدواجی اور شراکتی مشکلات بڑھ سکتی ہیں تیسرے آٹھویں کا حاکم مریخ وبال میں جانے سے آپ کے سماجی اور وراثتی معاملات آپ کے لیے خاصی مشکل صورتحال پیدا کردیں گے پانچوں چھٹے کے حاکم زحل کی رجعت آپ کی منگی افیرز اور صحت جاب پر مضر اثرات مرتب کررھی ہے دیگر سیارگان کے شرف ہبوط آپ پر کیا اثرات مرتب کررہے ہیں ملاحظ فرمایں۔

صحت :

سال کی ابتدا میں ہی مریخ کی بیت الصحت میں حضیض کی کیفیت اور پھر ۲۱ جنوری تا ۱۹ فروری شمس کا وبال آپ کو صحت کے مسلوں سے دوچار ہونا پڑے گا ۱۵ مارچ کو بیت الصحت کا حاکم زحل رجعت میں چلے جانے سے آپ ایکبار پھر صحت کے مسلوں سے دوچار ہوسکتے ہیں اب آپ کو خاص احتیاط کی ضرورت ہوگی کیونکہ زحل کی رجعت کا دورانیہ ۲ اگست تک چلے گا طویل المعیاد بیماریوں سے بچاو کے لیے زحل کے اثرات کا روحانی تدارک ضروری ہوگا باقی عرصہ بہتر رہے گا۔

منگنی شادی :

امسال گوکہ منگنی جیسی تقریبات کے آپ کو بہت سے مواقع ملیں گے۔ مگر آخر جولای تک ایسی تقریبات کے انعقاد سے گریز کرنا بہتر ہوگا وگرنہ آپ کی منگنی ٹوٹ سکتی ہے آپ کی شادی سے منسوبہ ستارہ مشتری ابتداے سال تا ۱۲ اگست حالت طرح آپ کی بنی بات بگڑ سکتی ہے گوکہ اسی دورانیے میں ۲۸ جنوری تا ۲۱ فروری آپ کے نکاح شادی کی راہ ہموار کردے گا مگر مشتری کی منفی پوزیشن کی وجہ سے گریز کرنا بہتر ہوگا اگر آپ نے گریز نہ کیا تو آپ کے مابین علیحدگی ہوسکتی ہے۔

سماجی تعلقات :

آپ کے سماجی تعلقات گزشتہ سال سے بیت الاقرباء میں زحل کی موجودگی کیوجہ سے متاثر چلے آرہے تھے امسال گو کہ زحل اگلے گھر جاچکا ہے مگر آپ کی سماجی تعلقات میں بگاڑ پیدا کرتا رہے گا آپ کے تعلقات میں برا کردار آپ کی ملازمت یا شراکتی ازدواجی معاملات کا ہوسکتا ہے یکم اپریل تا ۲۵ جون تا ۹ اگست آپ کو خاص احتیاط سے کام لینا ہوگا آپ کے مزاج میں تیزی کا عنصر بڑھ جاے گا رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات بگڑ سکتے ہیں ۹ اگست تا ۱۳ نومبر کا عرصہ آپ کو اپنے تعلقات دوبارہ سے بنانے کا مواقع فراہم کردے گا۔ نومبر دسمبر پھر محتاط رہنا ہوگا۔

اولاد انعامی بانڈ لاٹری :

امسال آپ کو سال کے پہلے دو ماہ بچوں پر خاص توجہ دیں بعدازاں گوکہ حالات بہتر ہوں گے مگر مارچ تا وسط اگست آپ کو وقفے وقفے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اولاد کے خواہشمند افراد کو امسال اولاد کی خوشخبری مل سکتی ہے مگر وہ خواتین جو کہ امید سے ہیں ان کو بالخصوص آخر جولای تک احتیاط کرنا ہوگی سال کا باقی عرصہ آپ کے لیے خاصہ خوشگوار ثابت ہوگا۔ انعامی سکیموں میں حصہ لینے والے افراد کے لیے آخری پانچ ماہ بہت اھم ہوں گے آپ کو بڑا انعام مل سکتا ہے۔

تعلیمی کیریر :

بچوں کو امسال وسط فروری تک اور یکم اپریل تا ۹ اگست اور نومبر دسمبر مشکلات کا سامنا رہے گا اور اعلی تعلیمات حاصل کرنے والے سنبلہ فرد کو ۲۱ فروری تا ۱۶ مارچ ۱۹ جولای تا ۹ نومبر اور ۶ دسمبر تا آخر سال مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا باقی حالات موافق ہوں گے۔

سفر :

امسال آپ نزدیکی سفر کے دوران خاص احتیاط کرنا لازمی ہے درج زیل توازیخ میں سفر سے گریز کریں یکم جنوری تا ۲۰ فروری یکم اپریل تا ۲۵ جون بالعموم اور ۲۵ جون تا ۹ اگست بالخصوص گریز کریں وگرنہ نقصان ہوسکتا ہے اس کے علاوہ ۱۳ نومبر تا آخر سال بھی سفر سے گریز بہتر ہوگا بیرون ملک سفر کے حوالہ سے ۲۸ جنوری تا ۲۱ فروری ۱۸ مارچ تا ۱۹ جولای ۹ نومبر تا ۶ دسمبر کا عرصہ موافق ہوگا ان ایام کے علاوہ سفر یا ویزہ وغیرہ اپلای کرنے سے گریز کریں وگرنہ وقت اور پیسہ کے ضیاء کے علاوہ کچھ ہاتھ نہ آے گا۔

معیشت کیریر روزگار :

آپ اپنے کیریر کے حوالہ سے کافی فکرمند نظر آرہے ہیں اس حوالہ سے امسال آپ کو ملے جلے حالات کا سامنا رہے گا آپ کے سال کی ابتدا بہتر رہے گی ۱۴ مارچ تا یکم اپریل کسی بھی قسم کے کاروبار کی ابتدا یا کیریر کے حوالہ سے کسی بھی اہم فیصلے سے گریز کریں شراکت داری ختم کرنا قطعی سود مند نہ ہوگا ۱۵ اپریل تا ۲ می کا عرصہ موافق نہ ہوگا مگر اس کے بعد عطارد کے دسویں اپنے ہی گھر آجانے کی وجہ آپ کے روزگار کیریر پر سعد اثرات مرتب ہوں گے کاروبار کی ابتدا یا سابقہ میں توسیع کا یہ سنہری موقع ہے۔ ۸ اگست تا ۲۸ اگست کا عرصہ آپ کے لیے سال کا سب سے بہترین وقت ہوگا ۲۸ اگست تا ۳ نومبر اخراجات اور آمدن میں توازن رکھنا ضروری ہوگا ۳ تا ۲۱ نومبر کا عرصہ موافق جبکہ ۲۱ نومبر تا ۱۱ دسمبر کا عرصہ بھی احتیاط کا متقاضی ہوگا۔

صدقہ :

ہر بدھ ۵۰۰ گرام مونگ ثابت اور ہر ہفتہ ۸۰۰ گرام کالے ماش کسی مستحق کو دیں۔

Yearly virgo Horoscope In Urdu